پلانٹ
شکر
شکر کا کارخانہ سندھ کے نشیبی علاقے میروا گورچانی تعلقہ میرپورخاص کے قلب میں واقع ہے جو کہ گنے کی وسیع پیمانے پر کاشت کاری والے علاقوں میں سے ایک ہے. یہ خطہ ملک بھر میں گنے کی سب سے زیادہ بھڑھتی ہوئ پیداوار کے لئے جانا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر کارخانے میں ہر موسم میں اعلی معیار کے گنے کی فراہمی یقینی بناتا ہے . ایک دھاتی سڑک کارخانے کو ایک میل کے فاصلے پر موجود نیشنل ہائی وے سے منسلک کرتی ہے، اور مختلف سمتوں سے جڑنے والی سڑکوں کے ذریعے بھی فصلوں سے کارخانے تک گنے کی رسائی ممکن بنائی جاتی ہے.کارخانے کی فی دن ٧٥٠٠ ملین ٹن گنے کی کرشنگ کی صلاحیت ہے
ڈسٹیللیری
کمپنی کے مالی تخمینے اور وسعت کی پالیسی کے حصے کے طور پر، جو کہ اسکی اصلی مالی طاقت اور صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے، ١٩٩٩ میں پاکستان کا سب سے بڑا ایتھنول ڈسٹیللیری پلانٹ کارخانے کے احاطے میں نسب کیا گیا .طویل غور و فکر اور وسائل کی دستیابی نے پلانٹ کو نسب کرنے کے فیصلے کو بالآخر یقینی بنایا . ڈسٹیللر پلانٹ کے ڈیزائن میں مختلیف انداز میں وکیوم ڈسٹیلشن کو استعمال کرتے ہوتے انتہائی جدید فرانسیسی ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے .یونٹ ١ کی فی دن پیداوار ٨٧٥٠٠ لیٹر ہے اور یہ اپنے نسب کیۓ جانے کے اگلے سال سے عملی طور پر کام انجام دے رہا ہے. یورپی ممالک کی طرف سے ایتھنول کی بڑھتی ہوئی مانگ نے انتظامیہ پر یونٹ ٢کا قیام عمل میں لانے کا زور ڈالا، جس کی فی دن پیداوار ٨٧٥٠٠لیٹر ہے
لوہے کی مرّکب دھاتیں
لوہے کی مرّکب دھاتوں کا کارخانہ دھابیجی ٹھٹہ مین نیشنل ہائی وے پر واقع ہے جو کہ کراچی سے ٤٠ کلومیٹر کی مسافت پر ہے. پاکستان میں لوہے کی مرّکب دھاتیں پیدا کرنے والا یہ واحد کارخانہ ہے. پلانٹ کی فیرو سلیکون پیدا کرنے کی صلاحیت ١٠٠٠ ملین ٹن ہے
پاور
پاور پلانٹ ١٥میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے .یہ پلانٹ کراچی میں توانائی کے بحران کو کم کرنے کے لیے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو کوئلے سے پیدا ہونے والی توانائی فراہم کرنے والا پہلا پلانٹ ہے
دیگر
ٹینک ٹرمینل
کمپنی کے مستقبل کے حوالے سے انضمام کی حکمت عملی کے حصہ کے طور پر ٢٠٠٣ء میں کمپنی بیک ٹینک ٹرمینل حاصل کرنے کے لئے شروع کیا گیا تھا. جائیداد کی منتقلی ٢٠١٠ٔ ء میں مکمّل ہوئی . ٹینک ٹرمینل کی مختلف مائعات کو ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ٣٤٩٢٠ایم ٹی ہے . ٹرمینل پلاٹ نمبر ٦٣، آئل انسٹالیشن ایریا، کیماڑی، کراچی میں واقع ہے اور ٥٧٠٠ مربع فٹ کے علاقے کے آپریشن کا احاطہ کر رہا ہے
ٹرمینل مختلف مصنوعات کے استعمال اور ذخیرہ اندوزی کے لئے جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے. ہمارا مقصد مصنوعات کی ہینڈلنگ اور ذخیرہ اندوزی ک سلسے میں پاکستان بھر میں بہترین خدمات انجام دینا اور اپنے صارفین کے تجربے کو رجائیت پسندی کی طرف لے کر جانا ہے. ہم ٹرمینل کو اعلی معیار پر برقرار رکھنے کے لئے فعال حکمت عملی پر یقین رکھتے ہیں . اس مقصد کے حصول کے لئے ہم نے ایک منصوبہ بندی ترتیب دی ہے جس کے ذریعے ٹرمینل کی کارکردگی کو مسلسل بنیادوں پر صنعتی معیار کے مطابق جانچنے کی ذمےداری ایک خود مختار سروے کی مدد سے سر انجام دی جاتی ہے. ٹینک اس طرز پر بنانے گتے ہیں کہ یہ زیادہ سے زیادہ صارفین کی مخصوص ضروریات کے عین مطابق ہوں
ہماری حکمت عملی کا مقصد پاکستان بھر کے صارفین کو لاجسٹکس کی فراہمی کی خدمات انجام دینے کے سلسلے میں اپنی شناخت برقرار رکھنا ہے . اس شناخت کو قائم رکھنے کے لئے ہم ٹینک ٹرمینلز کے محفوظ اور موثر آپریشن کو یقینی بنانا چاہتے ہیں . صارفین ہماری توّجہ کا بنیادی مرکز ہیں . ہمارا حدف صارفین
کو مصنوعات کی ہینڈلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی بے مثال خدمات مہیا کرنا ہے . ہم اپنے صارفین کو قابل بھروسہ اور موثر سروس فراہم کرنےکے ساتھ ساتھ ایک فعال اور پیش گویانہ کردار ادا کرنا چاہتے ہیں جس کا مقصد صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کی نشاندہی کرنا اور انہیں پورا کرنا ہے
گودام
کمپنی کے پاس ٤٥٠٠٠ مربع فٹ گودام کی سہولت ہے جو کہ دھابیجی پر واقع ہے. بن قاسم اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زون سے گودام کی نزدیکی ان اشیا کی فوری ترسیل کے لئے اپنے صارفین کو اضافی فائدہ فراہم کرتا ہے